Friday, March 29, 2024

یورپی یونین کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ایران کو 20 ملین یورو دے گی

یورپی یونین کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ایران کو 20 ملین یورو دے گی
March 24, 2020
 برسلز (92 نیوز) یورپی یونین نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ایران کی امداد کا اعلان کر دیا۔ یورپی یونین ایران کو 20 ملین یورو دے گی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے وزرا خارجہ نے ویڈیو کانفرنس پر ایران میں کورنا وائرس کی تباہیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ کانفرنس کے بعد یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ اگرچہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہم زیادہ امداد دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں لیکن پھر بھی ایران کو 2 کروڑ یورو انسانی بنیاد پر امداد دی جائے گی جو اگلے کچھ ہفتوں میں ایران کو فراہم کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین ایران کی آئی ایم ایف سے مالی امداد کی درخواست کی بھی حمایت کرے گی۔