Sunday, May 19, 2024

یورپی یونین کا رکن ممالک کودولت چھپانےمیں مددگارممالک کو بلیک لسٹ کرنے پر غور

یورپی یونین کا رکن ممالک کودولت چھپانےمیں مددگارممالک کو بلیک لسٹ کرنے پر غور
April 24, 2016
برسلز(ویب ڈیسک)یورپی یونین کے رکن ممالک نے دولت چھپانےمیں مددگار ممالک کو بلیک لسٹ کرنے پر غور شروع کر دیا بیرون ملک دولت چھپانے میں مدد   دینے والے  بینکوں اور ٹیکس مشیروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق  پاناما لیکس کے منظرعام پر آنے کے بعد یورپی یونین  کے وزرائے خزانہ نے اس پر اتفاق کیا تھا کہ ٹیکس چھپانے والی پناہ گاہوں کی مشترکہ فہرست تیار کرکے انہیں بلیک لسٹ کر دیا جائیگا ۔ یورپی یونین کے ممالک جلد  منصوبے پر عمل کرنا چاہتے ہیں یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ منصوبہ منظور ہو نے کی صورت میں بلیک لسٹ ممالک پر پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی،یورپی یونین  کے رکن ممالک  ٹیکس چھپانے میں مدددینے والے ملکوں پر پابندیوں کا فیصلہ  انفرادی طور پر کرتے ہیں لیکن اب مشترکہ طور پر پابندیاں لگانے پر غور جاری ہے ۔ منصوبے کے تحت  بیرون ملک دولت چھپانے میں مدد گار  بینکوں اور ٹیکس مشیروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔