Friday, March 29, 2024

یورپی یونین کا بیلاروس اور پولینڈ کی سرحد پر موجود پناہ گزینوں کے لیے امداد کا اعلان

یورپی یونین کا بیلاروس اور پولینڈ کی سرحد پر موجود پناہ گزینوں کے لیے امداد کا اعلان
November 18, 2021 ویب ڈیسک

برسلز (92 نیوز) یورپی یونین نے بیلاروس اور پولینڈ کی سرحد پر شدید سردی میں موجود پناہ گزینوں کے لیے امداد کا اعلان کر دیا۔

خبرایجنسی کے مطابق یورپی یونین مہاجرین کے لیے 13 کروڑ 82 لاکھ روپے کا سامان بھجوائے گی۔

ادھر جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے مہاجرین کی مدد کے لیے رواں ہفتے دوسری بار بیلاروس کے صدر سے رابطہ کیا اور معاملے کے فوری حل پر تبادلہ خیال کیا۔