Friday, April 19, 2024

یورپی یونین کا ایران پر فوری پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین کا ایران پر فوری پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ
January 11, 2020
برسلز (92 نیوز) جوہری معاہدے سے ایران کی دستبرداری اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر یورپی یونین وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ ایران پر فوری پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 28 یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے بھی شرکت کی۔ یورپی یونین کے وزیر برائے امور خارجہ جوزف بورل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران ایران پر پابندیاں لگانے پر غور نہیں کیا گیا، معاہدے کے یورپی فریقین ’’ ایٹمی معاہدے ‘‘ کو برقرار رکھنے کیلئے تیار ہیں، لیکن اس کیلئے ایران کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنا ہو گی۔ وزرائے خارجہ نے حالیہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے پربھی اتفاق کیا۔ اس سے قبل فرانس اور جرمنی نے جوہری معاہدے سے ایران کی دستبرداری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ ایران معاہدے کی مکمل پاسداری دوبارہ شروع کردے۔