Friday, April 26, 2024

یورپی یونین کا اقوام متحدہ ماحولیات فنڈ کیلئے 115 ملین ڈالر دینے کا اعلان

یورپی یونین کا اقوام متحدہ ماحولیات فنڈ کیلئے 115 ملین ڈالر دینے کا اعلان
November 10, 2021 ویب ڈیسک

گلاسگو (92 نیوز) یورپی یونین نے اقوام متحدہ ماحولیات فنڈ کیلئے 115 ملین ڈالر دینے کا اعلان کر دیا۔

یورپی یونین کے ماحولیات پالیسی چیف نے کہا ترقی پذیر ممالک کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مدد کی جائے گی۔

روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک کا کہنا ہے کاربن کم کرنے کا انحصار نئی ٹیکنالوجیز کی منتقلی پر ہے۔ روس عالمی مارکیٹ میں توانائی کا قابل اعتماد ذریعہ رہے گا۔