Saturday, May 4, 2024

یورپی یونین نے پلاسٹ کی اشیاء پر پابندی عائد کر دی

یورپی یونین نے پلاسٹ کی اشیاء پر پابندی عائد کر دی
March 28, 2019

اسٹراسبرگ (92 نیوز) یورپی یونین نےایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء مثلا پلیٹیں، کپ یا اسٹرا وغیرہ پرپابندی عائدکردی۔

اسٹراسبرگ میں ہونےوالی ووٹنگ کے دوران پابندی کی قراردادکےحق میں 560جبکہ مخالفت میں 35ووٹ پڑے۔

اس پابندی کااطلاق 2021سے ہوگا جس کے بعد یورپ بھرمیں اسٹرا،پلاسٹک کےچمچ،کانٹے،پلیٹیں اورکاٹن بڈز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق قانون کی منظوری سےقبل تمام رکن ریاستوں نےاس تجویز پراتفاق کرلیاتھا۔

یورپی کمیشن کے نائب صدرفرانس ٹمرمینز کاکہنا ہے کہ یورپ پلاسٹک سے پھیلنےوالی آلودگی کا گڑھ نہیں پھربھی پابندی لگاکرمثال قائم کی۔