Saturday, April 20, 2024

یورپی یونین نے بریگزٹ ڈیل کے مسودے کی منظوری دے دی

یورپی یونین نے بریگزٹ ڈیل کے مسودے کی منظوری دے دی
November 25, 2018
برسلز( 92 نیوز) برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا اہم مرحلہ مکمل ہو گیا، یورپی یونین نے بریگزٹ ڈیل کے مسودے کی منظوری دے دی ۔ یورپی یونین سے علیحدگی  کاحتمی فیصلہ برطانوی پارلیمنٹ کرے گی ۔ وزیراعظم تھریسامے نے عوام کے نام خط میں کہا کہ  ڈیل کی کامیابی کے بعد قومی صحت ، نئےگھر بنانے اور معیشت پر بہتر توجہ دی جائے گی ۔ برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں بریگزٹ ڈیل کے مسودے پر بحث ہوئی جس کے بعد 27 رکن ممالک نے اس کو تسلیم کرلیا ہے،جبکہ سپین کے وزیراعظم آخری لمحے میں اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ معاہدے کے منظور ہونے کی خبر یورپی یونین کے صدرڈونلڈ ٹسک نے ٹویٹ کے ذریعے دی۔ وزیراعظم ٹریزامے نے برطانوی عوام سے بریگزٹ ڈیل کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے، انھوں نے واضح کیا کہ اس سے آئرش بارڈر پر کوئی سخت قوانین لاگو نہیں کیے جائیں گے۔ بریگزٹ معاہدے کو آئندہ ماہ دسمبر میں برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں لیبر پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اس کی مخالفت کررہی ہیں، جس میں ان کا ساتھ حکمران جماعت کے متعدد ایم پیز بھی دے رہے ہیں۔