Friday, April 26, 2024

یورپی یونین نے امریکہ کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں بحران کا ذمہ دار قرار دیدیا

یورپی یونین نے امریکہ کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں بحران کا ذمہ دار قرار دیدیا
December 18, 2018
برسلز( 92 نیوز) یورپی یونین نے امریکہ کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں بحران کا ذمہ دار قرار دےدیا۔ امریکی تجارتی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے یورپی یونین کے سفیر مارک وان ہوکیلن کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شدید بحران کا ذمہ دار امریکا ہے۔ انھوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا  کہ وہ ٹھوس اصلاحات کی تجويز پیش کرے۔ یورپی یونین کے نمائندے نے "امریکی مصنوعات خریدو"کے حوالے سے قانون سازی اور بحری نقل وحمل پر پابندیوں کو  بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔