Friday, April 19, 2024

یورپی یونین میں شمولیت کا خواہشمند ترکی یورپ سے دور ہونے لگا

یورپی یونین میں شمولیت کا خواہشمند ترکی یورپ سے دور ہونے لگا
March 14, 2017
انقرہ (ویب ڈیسک)یورپی یونین میں شمولیت کا خواہشمند ترکی یورپ سے دور ہونے لگا دونیٹو اتحادی ترکی اورہالینڈ غیرمعمولی سفارتی بحران کاشکارہوگئے۔ انقرہ حکومت نے ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کردیئےجبکہ ڈچ وزیراعظم کہتے ہیں وہ دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق ترک نائب وزیر اعظم نعمان کرتلمش کا کہنا ہےکہ ہالینڈ کاکہنا ہے کہ آج وہ ہالینڈ سے آنے والی ان پروازوں کی اجازت کی منسوخی کا حکم دیتے ہیں جن میں ہالینڈ کے سفارتکاریا اعلیٰ حکام شامل ہوں۔ انہوں نے ہالینڈ کے سفیر کی انقرہ  واپس آنے سے روکتے ہوئے ہر قسم کے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ادھر ہالینڈکے وزیراعظم مارک روٹے کا کہنا ہے وہ انقرہ سے کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن وہ کسی بھی قسم کی دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں۔ دوسری جانب ترک صدر نے جرمن چانسلر اینگیلا مرکل پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام لگادیا کہتے ہیں ترکی نے مشتبہ دہشت گردوں سے متعلق ساڑھے چار ہزار ڈوزئیرز جرمنی کو بھیجے لیکن اس پر کارروائی ہوئی نہ کوئی جواب دیا گیا۔ ترکی اور ہالینڈ کے درمیان روابط اس وقت کشیدہ ہوئےتھے  جب ہفتے کو ترکی کے وزرا کو روٹرڈیم میں ریلی سے خطاب کرنے سے روکا گیا جبکہ ان میں سے ایک کوملک بدر بھی کیاگیا جس کے بعد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔ یورپی ممالک اور ترکی کی کشیدگی میں ڈنمارک نے بھی انٹری دی ڈینش وزیراعظم لارس لوکے نے اردگان سے اپنی طے شدہ ملاقات ملتوی کردی اورکہا ترکی میں جمہوری اقدار شدید دباو میں ہیں۔ ترکی میں سولہ اپریل کو صدر کے اختیارات میں اضافے کیلئے  ریفرنڈم منعقد کیا جا رہا ہےاس حوالے سے ترک حکومت مختلف یورپی ممالک میں ریلیاں منعقد کرنا چاہتی تھی لیکن جرمنی، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ اور ہالینڈ میں ریلیاں نکالنے کی کوشش کو روک دیا گیا،