Saturday, May 18, 2024

یورپی یونین سے نکلنے کے خلاف برطانوی شہری سڑکوں پر نکل آئے

یورپی یونین سے نکلنے کے خلاف برطانوی شہری سڑکوں پر نکل آئے
March 23, 2019

 لندن (92 نیوز) یورپی یونین سے نکلنے کے خلاف برطانوی شہری سڑکوں پر نکل آئے یورپی یونین سے نکلنے کے خلاف برطانوی شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ لندن میں بریگزٹ کے خلاف لاکھوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 بریگزٹ کے معاملے پر برطانوی پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ عوام بھی تقسیم کا شکار ہو گئی۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں بریگزٹ کے خلاف  زبردست مظاہرہ کیا گیا جس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے اور حکومت مخالف نعرے لگا کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔

 لوگوں کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلا ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو گا۔ لاکھوں یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ برطانیہ میں عرصہ دراز سے مقیم ہیں اور کسی بھی صورت میں برطانیہ سے الگ ہونا نہیں چاہتے۔

 لوگوں نے دوبارہ بل پارلیمنٹ میں پیش ہونے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھریسامے کو عوامی مفاد کے خلاف کسی بھی مسودے کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کرنا چاہئے اور دوبارہ ریفرنڈیم کے ذریعے یا پھر نئے الیکشن کے ذریعے لوگوں سے رائے لینی چاہیے۔  

 مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت آرٹیکل ۵۰ کو روکے اور کسی صورت یورپ کو برطانیہ سے الگ نہ کیا جائے۔