Thursday, March 28, 2024

یورپی یونین سے علیحدگی ، برطانوی کابینہ کے ارکان مزید رقم دینے کوتیار

یورپی یونین سے علیحدگی ، برطانوی کابینہ کے ارکان مزید رقم دینے کوتیار
November 21, 2017

لندن ( 92 نیوز ) بریگزٹ کے حامی برطانوی کابینہ کے ارکان یورپی یونین سے علیحدگی پر اسے مزید رقم دینے کو تیار ہیں مگر کنزرویٹو ارکان پارلیمان نے اسے بھتہ دینے کے مترادف قرار دے دیا ۔
بریگزٹ کےحامی برطانوی ارکان پارلیمان یورپی یونین سے علیحدگی پر اسے مزید رقم دینے کو تیارہیں مگرجب تک یورپی یونین نئی تجارتی ڈیل پر رضامندی ظاہر نہیں کرے گی تب تک رقم مختص ہونا ممکن نہیں ۔
اس حوالے سے ابھی باقاعدہ اعداوشمار جاری نہیں کئے گئے مگر ماہرین کا خیال ہے کہ یہ رقم 40 ارب پاؤنڈز ہوسکتی ہے جو برطانیہ کی جانب سے کی گئی ابتدائی پیشکش کادوگنا ہے ۔
دوسری جانب کنزرویٹو جماعت سے تعلق رکھنے والے کئی ارکان اسمبلی نے رقم بڑھانے کی پیشکش پر شدید برہمی کااظہارکردیا ۔
کنزرویٹو رکن اسمبلی نائیجل ایونز کہتے ہیں یہ ادائیگی یورپی یونین کو تاوان دینے کے مترادف ہے جبکہ رابرٹ ہیلفن کہتے ہیں اس اقدام سے ووٹرز برہم ہوں گے ۔
ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کے حامیوں میں شامل بورس جانسن اور مائیکل گووو نے بھی مزید ادائیگیوں پروزیراعظم ٹریزامے کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ تاہم رقم کے حتمی اعداد و شمار یورپی یونین کی رضامندی کے بعد ہی سامنے آسکیں گے۔
برطانیہ اور یورپی یونین کو ابھی اس برائے نام طلاق کے کاغذات پر دستخط کرنا ہیں جس کے تحت لندن حکومت کو مارچ دوہزار انیس تک ای یو کو چھوڑنا ہوگا۔