Tuesday, April 23, 2024

یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان نئی بریگزٹ ڈیل پر اتفاق

یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان نئی بریگزٹ ڈیل پر اتفاق
October 17, 2019
 لندن (92 نیوز) یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان نئی بریگزٹ ڈیل پر اتفاق ہو گیا۔ حتمی منظوری برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ دے گی۔ یورپی کمیشن کے صدر جین کلوڈ جنکر نے معاہدہ طے پا جانے کا اعلان کر دیا۔  ٹویٹ کے ذریعے جنکر نے کہا کہ جہاں ارادہ ہو، وہاں ڈیل ہو ہی جاتی ہے۔ انہوں نے معاہدے کو متوازن اور منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ مسائل کے حل کیلئے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ہمارا عظیم نیا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اب پارلیمنٹ کو چاہئیے کہ ہفتے کے اجلاس میں اس معاہدے کی منظوری دے تاکہ حکومت دیگر اہم امور پر توجہ دے سکے۔