Saturday, April 20, 2024

یورپی یونین اور برطانیہ میں پوسٹ بریگزٹ تجارتی معاہدہ طے پا جائیگا، لیام فوکس

یورپی یونین اور برطانیہ میں  پوسٹ بریگزٹ تجارتی معاہدہ طے پا جائیگا، لیام فوکس
July 20, 2020

لندن ( 92 نیوز) برطانوی امیدوار برائے ڈائریکٹر جنرل ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن لیام فوکس نے کہا کہ پوری امید ہے کہ برطانیہ اور یورپین یونین کے مابین ایک  معقول پوسٹ بریگزٹ تجارتی معادہ طے پا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیام فوکس کا کہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ جلد یورپین یونین کے ساتھ پوسٹ بریگزٹ تجارتی معادہ طے پا جائے گا

۔ دوران پریس کانفرنس لیام فوکس نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر برطانیہ میں معاشی بدحالی اور بےروزگاری میں اضافے کا خدشہ ہے۔