Thursday, March 28, 2024

یورپی گندم کے نرخ دو ماہ کی بلند ترین سطح پر‘ امریکی مارکیٹوں میں نرخ گر گئے

یورپی گندم کے نرخ دو ماہ کی بلند ترین سطح پر‘ امریکی مارکیٹوں میں نرخ گر گئے
November 2, 2016
شکاگو (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں گندم کی قیمتوں میں ملاجلا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں کمی جبکہ روسی مارکیٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں دسمبر کے لیے گندم کے سودے چھ سینٹ کمی کے ساتھ چار اعشاریہ صفر آٹھ ڈالر فی بشل، سرخ گندم چار اعشاریہ ایک ایک ڈالر فی بشل اور موسم بہار کی گندم پانچ اعشاریہ دو چار ڈالر فی بشل پر پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب یورپی گندم کے نرخ دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ یورپی منڈی میں دسمبر کے لیے گندم کی سپلائی ایک سو چونسٹھ اعشاریہ سات پانچ یورو فی ٹن میں طے ہوئے۔ ساڑھے بارہ فیصد پروٹین والی روسی گندم تین ڈالر اضافے کے بعد ایک سو اٹھتر ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ پر آگئی۔