Monday, May 13, 2024

یورپی کمیشن نے بچوں کو فائزر بائیو ٹیک ویکسین لگانے کی اجازت دے دی

یورپی کمیشن نے بچوں کو فائزر بائیو ٹیک ویکسین لگانے کی اجازت دے دی
May 29, 2021

سنگاپور (92 نیوز) یورپی کمیشن نے بچوں کو فائزر بائیو ٹیک ویکسین لگانے کی اجازت دے دی۔ بارہ سال یا کم عمر بچے بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

یورپی میڈیسن ایجنسی کے مطابق ویکسین کی دو ڈوز کم از کم تین ہفتوں کے وقفے سے لگوانا ضروری ہیں۔ اس سے قبل یہ ویکسین یورپ بھر میں 16 سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کو لگائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا بھی یہ ویکسین بچوں کو لگانے کی منظوری دے چکے ہیں۔