Friday, March 29, 2024

یورپی پارلیمنٹ کیلئے 4 روز سے جاری ووٹنگ ختم، یورپین پیپلزپارٹی فاتح ‏

یورپی پارلیمنٹ کیلئے 4 روز سے جاری ووٹنگ ختم، یورپین پیپلزپارٹی فاتح ‏
May 27, 2019
برسلز ( 92 نیوز) یورپی پارلیمنٹ کیلئے 4 روز سے جاری ووٹنگ ختم ہو گئی ،  غیر حتمی نتائج کے مطابق یورپین پیپلزپارٹی سب سےآگےنکل گئی، پاکستانی نژاد سجادکریم اور واجد خان کو شکست ہوئی جبکہ اشفاق محمدکامیاب قرار پائے۔ یورپی پارلیمنٹ کے علاقائی نتائج کی بنیادپرپیش کئےگئےجائزوں کے مطابق یورپین پیپلز پارٹی 179 نشستوں کے ساتھ سب سےآگےہے۔ پراگریسو الائنس آف سوشلسٹس اینڈ ڈیموکریٹس  152نشستوں کےساتھ دوسرے، الائنس آف لبرل اینڈڈیموکریٹس فاریورپ 107نشستوں  کے ساتھ تیسرےجبکہ گرین یورپین فری الائنس 70نشستوں کےساتھ چوتھےنمبرپرہے۔ برطانیہ کی بریگزٹ پارٹی پہلے،لبرل ڈیموکریٹ دوسرے جبکہ لیبر پارٹی تیسرےنمبرپررہی۔ ادھرفرانس میں صدرعمانوئل میکخواں کی پارٹی  دائیں بازو کی رہنمامارین لوپین کی پارٹی سے ہار گئی۔