Friday, May 17, 2024

یورپی پارلیمان کی پاکستان سے متعلق قرارداد، وزیراعظم نے آج اہم اجلاس بلا لیا

یورپی پارلیمان کی پاکستان سے متعلق قرارداد، وزیراعظم نے آج اہم اجلاس بلا لیا
May 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرخارجہ، وزیر تجارت، وزیر مذہبی امور، وزیر داخلہ اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔ یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔