Wednesday, April 24, 2024

یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی ویکسین کی انسانوں پر پہلی آزمائش کا آغاز

یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی ویکسین کی انسانوں پر پہلی آزمائش کا آغاز
April 24, 2020
 لندن (92 نیوز) یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی ویکسین کی انسانوں پر پہلی آزمائش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بنی نوع انسان کو کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ویکسین تیاری کے مرحلے میں داخل ہو گئی۔ یورپی ممالک بشمول جرمنی، برطانیہ اور چین میں کورونا کی ویکسین کے انسانوں پر تجربات شروع کر دیئے۔ برطانیہ میں آکسفورڈ  یونیورسٹی میں ہونے والی ویکسین کی انسانوں پر پہلی آزمائش میں دو رضاکاروں نے حصہ لیا۔ ویکسین کی تیاری کیلئے کیجانے والی تحقیق میں 800 افراد حصہ لے رہے ہیں۔ ویکسین کی تیاری میں حصہ لینے والے افراد میں سے نصف افراد کو کووڈ 19 کی ویکسین لگے گی اور باقی نصف کو کنٹرول ویکسین لگے گی جو انھیں کورونا سے تو نہیں لیکن اندرونی اعضا کو سوزش سے بچائے گی۔ ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کے ٹرائل کو اس طرح ڈیزائن کرنے کا مقصد یہ ہے کہ رضاکاروں کو پتہ نہ چلے کہ انھیں کونسی ویکیسن لگے گی تاہم ڈاکٹروں کو معلوم ہو گا۔