Wednesday, April 24, 2024

یورپی فلم ایوارڈز 2015ءمیں بہترین فلم کا ایوارڈ ”یوتھ“ کے نام ٹھہرا

یورپی فلم ایوارڈز 2015ءمیں بہترین فلم کا ایوارڈ ”یوتھ“ کے نام ٹھہرا
December 13, 2015
برلن (ویب ڈیسک) یورپی فلم ایوارڈزدو ہزار پندرہ کی تقریب برلن میں ہوئی۔ فلم ”یوتھ“ نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کیا تو بہترین ڈائریکشن اور اداکار کے ایوارڈ بھی اسی کے حصے میں آئے۔ برلن میں ہونیوالی تقریب میں فنکاروں نے آزادی اظہار، جمہوریت اور یورپی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا جبکہ جیتنے والوں کا تعلق یونان، فرانس ، سویڈن ،آئر لینڈ سے تھا تاہم بڑے ایوارڈ اٹلی اور انگلینڈ کے فنکاروں کے حصے میں آئے۔ سورنٹینو کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”یوتھ“ بہترین فلم قرار پائی جبکہ سورنٹینو کے حصے میں بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ آیا تو بہترین اداکاری کا ایوارڈ مائیکل کین کو دیا گیا۔ فلم ”فورٹی فائیو“ میں اداکاری پر شارلیٹ ریمپلنگ بہترین اداکارہ قرار پائیں۔ پیپلز چوائس ایوارڈ فلم ”مارش لینڈ“ کو ملا۔ آصف کپاڈیا کی ”ایمی“ یورپ کی بہترین دستاویزی‘ سانگ آف دی سی بہترین کارٹون اور ”پکنک“ مختصر دورانیے کی بہترین فلم قرار پائی۔ سکرین پلے کا ایوارڈ لوبسٹر، لائف اچیوومنٹ ایوارڈ شارلیٹ ریمپ لنگ ، بہترین ملبوسات کا ایوارڈ سارہ بلینکن سوپ کو دیا گیا ،کرسٹوف والٹزکو بھی ایوارڈ دیا گیا۔