Friday, April 19, 2024

یورپی رہنما نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے بہادری اور خلوص سیکھیں ، ترک صدر

یورپی رہنما نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے بہادری اور خلوص سیکھیں ، ترک صدر
March 21, 2019

انقرہ ( 92 نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپی  رہنما نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سےقیادت،بہادری اور خلوص کا سبق سیکھیں۔

امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ میں لکھےگئے آرٹیکل میں ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا یورپی  رہنماؤں کونیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی جسارت، قیادت اور خلوص سے سبق سیکھنے اوراپنےممالک میں مقیم مسلمانوں سےبغلگیر ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا بحیثیت لیڈر وہ  دہشتگردی کے واقعات پرمسلسل کہتےرہےہیں کہ دہشتگردی کاکسی بھی مذہب، زبان اور نسل سے کوئی تعلق نہیں۔

ترک صدرنے یورپی  دنیا پر زوردیاکہ اسلامو فوبیا اورنسل پرستانہ نظریات کو ختم کرنےکیلئےعملی اقدامات کیےجائیں۔