Thursday, April 25, 2024

یورپی خلائی ایجنسی نے تحقیق کیلئے سیٹلائٹ روانہ کر دیا‘ روس کا کل بھیجنے کی تیاریاں

یورپی خلائی ایجنسی نے تحقیق کیلئے سیٹلائٹ روانہ کر دیا‘ روس کا کل بھیجنے کی تیاریاں
April 26, 2016
ایمسٹرڈیم (ویب ڈیسک) یورپی خلائی ایجنسی کا سیٹلائٹ روانہ ہوگیا۔ روس کا راکٹ سویوز کل روانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق یورپی خلائی ایجنسی نے خلا کے نئے تحقیقاتی مشن کے تحت دوسرا سیٹلائٹ بھی روانہ کردیا۔ سیٹلائٹ کو فرنچ گیانا سے سویوز نامی راکٹ کے ذریعے مدار میں بھیجا گیا۔ یہ ریڈار زمین کا سروے کرنے کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق معلومات بھی دے گا۔ ادھر روس میں بھی دسمبر دوہزار پندرہ میں تاخیر کا شکار ہوجانے والے راکٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ سویوز ٹو پوائنٹ ون اے نامی اس راکٹ کو ممکنہ طور پر بدھ کوخلا کی جانب روانہ کردیا جائے گا۔