Tuesday, April 23, 2024

یورپی انسانی حقوق کےکارکنوں کا جنیوا میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

یورپی انسانی حقوق کےکارکنوں کا جنیوا میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
March 8, 2021

نیو یارک (92 نیوز) یورپی انسانی حقوق کے کارکنوں نے جنیوا میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یورپ سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکنوں نے انڈیا میں اقلیتوں سے نارواسلوک اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کی اور نفرت پر مبنی جرائم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے لگائے گئے کیمپ کے ساتھ بھارت میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں، آزادی کی تحریکوں اور نفرت پر مبنی جرائم سے متعلق بینرز اور تصاویر بھی آویزاں کی گئیں۔

کورونا کی وجہ سے احتجاج کو محدود رکھا گیا۔ مظاہرین نے 2020 میں نئی دہلی میں ہوئے قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا جس میں شدت پسند ہندو جتھوں نے 53 افراد کو قتل کر دیا تھا جس میں بیشتر مسلمان تھے۔