Thursday, April 25, 2024

یورپی انجینئرز نے کوہ ایلپس پر دنیا کی سب سے لمبی اور گہری ریلوے سرنگ بنا ڈالی

یورپی انجینئرز نے کوہ ایلپس پر دنیا کی سب سے لمبی اور گہری ریلوے سرنگ بنا ڈالی
June 1, 2016
زیورخ (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں آج دنیا کی سب سے بڑی اور گہری ریلوے سرنگ کا افتتاح ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپی انجینئرز نے کوہ ایلپس کو کاٹ کر 57کلومیٹر ریلوے سرنگ بنا کر شمالی اور جنوبی یورپ کو ملا دیا ہے۔ تاریخی ریلوے سرنگ کی تعمیر میں بیس سال کا عرصہ صرف ہوا اور اس پر بارہ ارب ڈالر خرچہ آیا۔ یہ منصوبہ سوئس اور یورپی انجینئرز کی مہارت اور سائنس کے استعمال کا حسین امتزاج ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریلوے سرنگ کو تعمیر کرنے کیلئے چٹانوں کو توڑا گیا تو وہ بہت نرم نکلیں جس سے کام میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ سرنگ کے اوپر ڈھائی کلومیٹر اونچا پہاڑ کھڑا ہے اور نیچے نرم چٹانیں۔ کشش ثقل سے سرنگ باربار بیٹھ جاتی تھی۔ انجینئرز نے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے سرنگ کی چھتوں پر مضبوط سٹیل کے شہتیر ڈال دیے تاکہ سرنگ پہاڑ کے بوجھ اور کشش ثقل سے محفوظ رہ سکے۔ اس سرنگ کی انفرادیت ہے کہ اس پر بیس سال تک 24گھنٹے دو ہزار سے زائد لوگوں نے کام کیا۔ سوئس حکام کا کہنا ہے کہ اس سے یورپ کی مال برداری کے میدان میں انقلاب آ جائے گا۔ واضح رہے کہ یورپ کا کوہ ایلپس ہمیشہ سے تجارت کی راہ میں رکاوٹ سمجھا جاتا رہا ہے۔ ماہرین نے ریلوے سرنگ کی تعمیر کو یورپ میں تجارتی انقلاب سے موسوم کیا ہے۔