Friday, May 17, 2024

یورپا لیگ کا تاج سیویا نے اپنے سر سجا لیا

یورپا لیگ کا تاج سیویا نے اپنے سر سجا لیا
August 22, 2020
کیلون (92 نیوز) یورپا لیگ کا تاج سیویا نے اپنے سر سجا لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں انٹر میلان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی، ٹائٹل چھٹی بار اپنے نام کیا۔ سیویا نے یورپا  لیگ کا ٹائٹل اپنے اپنے سر سجا لیا، انٹر میلان کو اسٹار فٹبالر روملو لوکاکو کا اون گول مہنگا پڑ گیا، دلچسپ مقابلے کے بعد سیویا نے انٹر میلان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ یورپا لیگ کے فیصلہ کن معرکے میں سیویا اور انٹر میلان کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، کھیل کے آغاز پر 5 ویں منٹ میں انٹرمیلان کی ٹیم نے گول داغ کر میچ میں برتری حاصل کی لیکن 12 ویں منٹ میں سیویا کے فرینکی ڈی جونگ نے گول کرکے میچ برابر کردیا۔ 33 ویں منٹ میں فرینکی ڈی جونگ نے ایک بار پھر گیند کو جال کی راہ دکھائی اور سیویا نے میچ میں برتری حاصل کرلی جو زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور 35 ویں منٹ میں ڈیاگو گوڈن نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر میچ دو، دو گول سے برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے کی تگ و دو میں دکھائی دیں اور میچ اس وقت دلچسپ ہو جب 74 ویں منٹ میں روملو لوکاکو نے اپنے ہی جال میں گیند پھینک کر سیویا کو چیمپئن بنا دیا۔