Friday, May 17, 2024

یورپا لیگ ، چیلسی نے آرسنل کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی

یورپا لیگ ، چیلسی نے آرسنل کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی
May 30, 2019
 لندن (92 نیوز) یورپا لیگ کا ٹائٹل چیلسی لے اڑی۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں آرسنل کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف میں کھیل میں تیزی آئی اور 49 ویں منٹ میں اولیوئر نے گول داغ کر چیلسی کو برتری دلا دی۔ 60ویں منٹ میں پیڈرو PEDROنے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔ آرسنل کی جانب سے ایلکس نے 69 ویں منٹ میں گول داغ کر چیلسی کی  برتری تین ، ایک کر دی۔ 72ویں منٹ میں ایڈن ہیزرڈ نے گول اسکور کرکے ٹیم کی برتی چار ،ایک کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ چیلسی نے چار ایک سے فتح سمیٹ کر یورپالیگ کا ٹائٹل دوسری دفعہ اپنے نام کیا۔