Friday, May 17, 2024

یورپا لیگ ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے گروپ مرحلے کا آخری میچ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی

یورپا لیگ ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے گروپ مرحلے کا آخری میچ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی
December 13, 2019
 اسٹاک ہوم (92 نیوز) یورپا لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے گروپ مرحلے کا آخری میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ یوروپا لیگ میں گروپ میچز کا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ گروپ ایل کے آخری میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے زیڈ الکمار کو چار صفر سے مات دے کر اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ دونوں ٹیموں نے  پہلے ہاف میں ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب  حملے کیے لیکن کوئی  بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔ دوسرے ہاف میں مانچسٹر یونائیٹڈ حریف ٹیم پر پوری طرح چھائی رہی ، 53 ویں منٹ میں ایشلے ینگ نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ 58ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے گرین وڈ نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کی برتری دوگنا کر دی۔ 62ویں منٹ میں اسی ٹیم کے جوآن ماٹا نے پینلٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول اسکور کیا اور ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم بنا دی۔ 64ویں منٹ میں گرین ووڈ نے ایک بار پھر گیند کو جال کی راہ دکھائی اور ٹیم کی برتری چار صفر  کردی۔ میچ کے اختتام تک اے زیڈ الکمار کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کر سکی اور یوں مانچسٹر یونائیٹڈ نے چار صفر سے میچ اپنے نام کر لیا۔