Tuesday, April 23, 2024

یورپا لیگ ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا

یورپا لیگ ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا
November 8, 2019
 لندن (92 نیوز) یورپا لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے پارٹیزن کو تین صفر سے شکست دی۔ یورپا لیگ میں زبردست مقابلے جاری ہیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ایونٹ میں شاندار پرفارمنس دیکھنے میں آئی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے پارٹیزن کو تین صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ گروپ ایل کے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور پارٹیزن کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے آغاز سے ہی حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔ 21 ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے گرین ووڈ نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ تینتیسویں منٹ میں اسی ٹیم کے انتھونی مارش نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔ دوسرے ہاف  کے آغاز میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے گول  اسکور کر کے میچ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنا لی۔ میچ کے اختتام تک پارٹیزن کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے تین صفر سے میچ اپنے نام کیا۔