Friday, April 19, 2024

یورپا لیگ فٹبال، آستانہ کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو اپ سیٹ شکست

یورپا لیگ فٹبال، آستانہ کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو اپ سیٹ شکست
November 29, 2019
مانچسٹر (92 نیوز) یورپا لیگ فٹبال میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ آستانہ نے ایونٹ کی مضبوط ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔ یورپا لیگ میں زبردست مقابلے جاری ہیں، اپ سیٹ شکستوں نے ایونٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کو آستانہ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، آستانہ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو دو، ایک سے مات دے دی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے آغاز میں گول کر کے برتری حاصل کر لی، پہلے ہاف میں آستانہ کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف میں آستانہ کی ٹیم نے کم بیک کرتےہوئے 55ویں منٹ میں گیند کو جال میں پھینک کر میچ ایک ،ایک سے برابر کر دیا۔ 62 ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے برنارڈ نے اپنے ہی  جال میں گیند پھینک کر حریف ٹیم کو برتری دلا دی، میچ کے اختتام تک مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کر سکی اور آستانہ نے دو،ایک سے میچ اپنے نام کیا۔