Friday, May 10, 2024

یورپا فٹبال لیگ ، کوارٹر فائنل میں آرسنل اور ماسکو کی ٹیموں کا پلڑا برابر

یورپا فٹبال لیگ ، کوارٹر فائنل میں آرسنل اور ماسکو کی ٹیموں کا پلڑا برابر
April 13, 2018
لندن(92 نیوز) یورپا فٹبال لیگ میں ایکشن اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور مقابلے جاری ہیں ۔ کوارٹر فائنل میں آرسنل اور ماسکو کی ٹیموں کا پلڑا برابر رہا ۔ مقررہ وقت تک مقابلہ دو،دو گولز سے برابری پر ختم ہوا ۔ مجموعی برتری کی بنیاد پر آرسنل کو سیمی فائنل کا ٹکٹ مل گیا۔ کوارٹر فائنل میں آرسنل کی ٹیم ماسکو سے ٹکرائی ۔ آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ 39ویں منٹ میں کالوو نے خوبصورت گول داغ کر ماسکو کو برتری دلا دی ۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں نیبابکن نے شاندار گول کر کے ماسکو کی پوزیشن مستحکم کر دی۔ آخری چند لمحات میں کھیل میں تیزی آئی ۔ حریف ٹیم نے ہمت دکھائی  ۔ ویل بیک اور رامسے نے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور حساب برابر کر دیا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ دو دو گولز سے برابری پر ختم ہوا۔ مجموعی برتری کی بنیاد پر آرسنل نے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔