Tuesday, April 23, 2024

یورپا فٹ بال لیگ کا تاج اٹلیٹکو میڈرڈ کے سر سج گیا

یورپا فٹ بال لیگ کا تاج اٹلیٹکو میڈرڈ کے سر سج گیا
May 17, 2018
فرانس ( 92 نیوز ) یورپا فٹبال لیگ کے فائنل میں اٹلیٹکومیڈرڈ نے مارسیلی کے ارمان خاک میں ملا  کر فتح کا تاج اپنے سر سجا لیا۔  اٹلیٹکو میڈرڈ نے صفر کے مقابلے میں تین گولز سے میدان مار لیا، فاتح ٹیم نے تیسری بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔ فرانس میں یورپا لیگ کے فائنل میں اٹلیٹیکو میڈرڈ اور مارسیلی کے درمیان  زور کاجوڑ پڑا، اٹلیٹیکو میڈرڈ نے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا ۔ گرائزمین نے 21ویں  منٹ میں  شاندار  گول کر کے ایٹلیٹکو کو برتری دلا دی ، 49ویں منٹ میں گرائزمین نے ایک بار پھر گیند کو جال میں پہنچا کر برتری دو صفر  تک پہنچادی۔ کھیل ختم ہونے سے چند منٹ قبل اٹلیٹیکو میڈرڈ نے تیسرا گول داغ دیا، جبکہ حریف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔ زبردست  جیت کے بعد فاتح ٹیم نے تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔