Thursday, April 25, 2024

یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج
December 11, 2017

لندن (92 نیوز) یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔
برطانیہ نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ دارالحکومت لندن میں سردی کا چار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے باعث ریلوے نظام اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ کئی مقامات کا ایک دوسرے سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔
ادھر ویلز میں بریکون کے قریب سینی برج کے مقام پر گیارہ انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ برفباری کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہو گیا ہے جس کے باعث کئی ایئرپورٹ بند کر دیے گئے ہیں۔
لندن حکام نے شہریوں کو مڈلینڈ، ایسٹ انگلینڈ کی جانب سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
فرانس کے شہر کالائس میں طوفانی ہواؤں کے باعث فیری ہچکولے کھانے لگی جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔