Sunday, September 8, 2024

یورپ کے قدیم ثقافتی شہربارسلونا میں خون کی ہولی؛ 13 افراد ہلاک

یورپ کے قدیم ثقافتی شہربارسلونا میں خون کی ہولی؛ 13 افراد ہلاک
August 18, 2017

بارسلونا (92 نیوز) یورپ کے قدیم ثقافتی شہر بارسلونا میں خون کی ہولی۔ مشتبہ دہشتگردوں نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی۔ تیرہ افراد ہلاک اورسو زخمی ہو گئے۔ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا۔

یورپ ایک بارپھردہشت گردی کی زد میں ہے۔ اس بار دہشت گردوں نے اسپین کے سب سے قدیم ثقافتی شہربارسلونا کو نشانہ بنایا۔

ہسپانوی حکام کےمطابق مشتبہ افراد نے تفریحی مقام لاس رمبلاس کے مقام پر گاڑی ہجوم پر چڑھا دی۔ جوسامنے آیا کچل دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد ہر طرف چیخ و پکار شروع ہو گئی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرکر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ شہر کے تمام میٹرو سٹیشنز بند کر دیئے گئے۔

پولیس نے واقعے کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے میں تین افراد ملوث ہیں۔ جن میں سے دو زیر حراست ہیں جبکہ ایک مشتبہ دہشت گرد جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

حکام کووین سے ایک ہسپانوی باشندے کا پاسپورٹ ملا جس کا خاندانی نام عربی ہے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق اس کا تعلق مراکش سے ہے۔

دہشت گروں نے ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے بعد فائرنگ بھی کی اور ایک ہوٹل میں گھس کر متعدد افراد کو یرغمال بنایا۔ اس سے پہلے حملہ آوروں نے بارسلونا میں ہی دو پولیس اہلکاروں کو بھی گاڑی سے ٹکر ماری۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔