Saturday, April 20, 2024

یورپ کے شاہی خاندانوں کے خزانے عوام کے سامنے رکھے جائینگے

یورپ کے شاہی خاندانوں کے خزانے عوام کے سامنے رکھے جائینگے
November 24, 2019
نیویارک ( 92 نیوز) یورپ کے شاہی خاندانوں کے نایاب خزانے نیویارک میں عوام کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ان حیرت انگیز خزانوں کا تعلق 1550 عیسوی سے 1750 تک ہے۔ میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹ میں کل آنے والے لوگ دنیا کا سب سے بڑا بے عیب سبز ہیرا دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ پندرہ فٹ لمبا وائر ڈرائنگ بینچ بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ نمائش کے کیوریٹر ولفرام کوپی کا کہنا ہے یہ حیرت انگیز طور پر ایسی خوبصورت اشیا  ہیں جو 16 ویں سے اٹھارہویں صدی تک نہ صرف یورپ کی عدالتوں میں شاہی شان کی نمائندگی کرتی تھیں۔ یہ اُس دور میں بھی ٹیکنالوجی کی ترقی کو ظاہر کرتی ہیں ،  نمائش میں آنے والوں کو 170 سے زیادہ اشیا دیکھنے کو ملیں گی جن میں ماضی کی گھڑیاں ، فرنیچر اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔