Thursday, September 19, 2024

یورپ میں مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے نوجوان نے فلم بنا ڈالی

یورپ میں مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے نوجوان نے فلم بنا ڈالی
April 2, 2016
لندن (ویب ڈیسک) حالیہ دہشت گردی سے یورپی ممالک میں رہائش پذیر مسلمانوں کی زندگی کٹھن ہو گئی ہے اور ان کیخلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے بریڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان فنکار نے فلم بنائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلم کا نام ”فیریسیا“ ہے اور اس میں دکھایا گیا ہے کہ نفرت پر مبنی جرائم کی وجہ سے کیسے تین خاندان متاثر ہوئے۔ اس میں پاکستانی، عراقی اور سفید فام ملازم پیشہ افراد کی زندگی دکھائی گئی ہے۔ برسلز میں ہونے والے شدت پسند حملوں کے چند ہی دن بعد بریڈ فورڈ میں فلم کی رونمائی ہوئی۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں مسلمانوں اور خصوصاً جنوبی ایشیائی افراد کی اکثریت بریڈ فورڈ میں رہتی ہے۔ فلم ”فریسیا“ کو دنیا بھر کے فلمی میلوں میں دکھایا جائے گا جس کے بعد سال کے آخر میں عوام کے لیے ریلیز کی جائے گی۔