Friday, March 29, 2024

یورپ میں برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی

یورپ میں برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی
January 15, 2019
 برلن (92 نیوز) یورپ کے کئی ممالک میں برفباری کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی۔ متعدد یورپی ممالک پر برف نے قبضہ جما لیا۔ نظام زندگی مفلوج، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ سیاحتی مقامات سینکڑوں سیاح پھنس گے۔ مختلف حادثات اور برف کے تودے گرنے سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ ایلپس پہاڑی سلسلے کے بیشتر حصوں میں بیس سال کے دوران یہ دوسرا موقع ہےجب خطرے کا لیول انتہائی درجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ بعض علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دس فٹ تک برفباری ہوئی۔ سوئٹزرلینڈ میں ڈیووس اور چند دیگر شہروں کے زمینی راستے بند ہو گئے، سیاحوں سمیت تقریباً بائیس سو افراد کا رابطہ کٹ کر رہ گیا۔ گزشتہ روز فرانس میں برفانی تودوں سے بچاؤ کے اقدامات کے دوران دو اہل کار ہلاک ہو گئے تھے جبکہ جرمنی میں ہوٹل پر تودا آگراتھا۔ ریسکیو ورکرز نے ہوٹل میں مقیم افراد کو بحفاظت نکالا۔ سرحدی علاقے برگ ٹیس گاڈن میں نو نو فٹ تک برف کے انبار لگے ہیں۔ آج مزید ایک میٹر برفباری متوقع ہے۔