Friday, April 26, 2024

یورپ میں آم کی برآمد پرپابندی سےبچنےکےلئےحفاظتی انتظامات مزیدسخت

یورپ میں آم کی برآمد پرپابندی سےبچنےکےلئےحفاظتی انتظامات مزیدسخت
June 22, 2015
کراچی(92نیوز) یورپ بھیجےگئےپاکستانی آموں کاگزشتہ سال کوئی آرڈرکینسل نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پابندیوں سے بچنے کے لیے یورپ کو آم کی برآمد کے لیے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے کیونکہ پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے گزشتہ سال آموں کا کوئی بھی آرڈر کینسل نہیں ہوا اور اس لئے اس برس بھی ان حالات سے بچنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ ڈائریکٹرجنرل پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ مبارک احمد نے بتایا کہ فروٹ فلائی کے باعث یورپ سے منسوخ ہونے والے کنسائنمنٹس کی تعداد بہت کم ہوگی ہے  دو سال پہلے صرف سینتیس کنسائمنٹ مسترد  ہوئے تھے،گزشتہ سال ایک بھی کنسائنمنٹ مسترد نہیں ہوا۔