Thursday, March 28, 2024

یورپ فٹبال لیگ: اٹلانٹا نے ایورٹن کو1–5 سے شکست دے دی

یورپ فٹبال لیگ: اٹلانٹا نے ایورٹن کو1–5 سے شکست دے دی
November 24, 2017

لندن (92 نیوز) یورپا فٹبال لیگ میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا ،اٹلانٹا نے مضبوط حریف ایورٹن  کے ارمان خاک میں ملادیے ،اٹلانٹا نے صفر کے مقابلے میں پانچ گولزسے فتح سمیٹ لی۔

اٹلانٹا  کی ٹیم نے آغاز سے ہی عمدہ کھیل پیش کیا ،12 ویں منٹ میں کرسٹنٹ  نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوادی۔  

پہلے ہاف میں ایورٹن نے مقابلہ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو پائی۔

دوسرے ہاف میں بھی اٹلانٹا کی ٹیم کا جادو سر چڑھ کر بولا اور مزید چار گولز داغ کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا۔  

ایورٹن کی طرف سے واحد گول سنیڈرو رامیرز نے اسکور کیا ،اٹلانٹا نے ایک کے مقابلے میں پانچ گولز سے فتح سمیٹی۔