Friday, April 19, 2024

یورپ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر

یورپ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر
August 17, 2020

لندن ( 92 نیوز) یورپ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر دوڑ گئی  ۔ جرمنی، فرانس، اسپین،  نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا میں ایک بار پھر وبا نے سراٹھالیا۔ عالمی سطح پر مریضوں کی تعداد 2 کروڑ اٹھارہ لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتیں 7لاکھ 73 ہزار ہوگئیں ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ جاری ہے ، موذی وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں سات لاکھ 73ہزار سے تجاوز کرگئیں،مریضوں کی تعداد دو کروڑ اٹھارہ لاکھ سے تجاوزکرگئی۔

یورپ میں وبا کی دوسری لہر سے ایک بار پھر معمولات زندگی متاثر ہونے لگے۔ فرانس، اسپین اور جرمنی میں ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین ہزارتین سو دس کیسز سامنے آئے جبکہ اسپین میں کوروناکے مزید تین ہزار کیسز سامنے آنے کےبعدمریضوں کی تعداد3لاکھ42ہزار813ہوگئی ہے۔

 چین میں کورونا کے22 جبکہ جنوبی کوریا میں 279 نئے مریض سامنے آئے۔ آسٹریلیا میں 25 افراد کی موت کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

بھارت میں مزید 961،میکسیکو میں 635، امریکا میں 363 افرادہلاک ہوگئے جبکہ جنوبی افریقہ میں 162، ایران 147، انڈونیشیا 79، عراق میں مزید 75 اموات ہوئیں ۔

روس میں مزید68،فلپائن میں 65، بولیویا میں64،چلی میں57 مریض ہلاک ہوئے ،سعودی عرب39، بنگلا دیش32،ترکی میں19کورونا متاثرین دم توڑگئے۔

نیوزی لینڈ میں کورنا کے مزید9 مریض سامنے آنے کے بعد وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن نے عام انتخابات کو 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔