Thursday, April 25, 2024

یورپ سمیت دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری

یورپ سمیت دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری
December 14, 2017

رومانیہ ( 92 نیوز ) کرسمس کی آمد میں چند ہی ہفتے باقی ہیں اسی سلسلے میں یورپ بھر میں کرسمس کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں ۔ رومانیہ میں بھی ایک ایسے ہی انوکھے چیریٹی بازار کو سجایا گیا ہے جہاں عوام کا جمِ غفیر دکھائی دے رہا ہے ۔
گزشتہ کئی سالوں سے اس مارکیٹ کو دلہن کی مانند سجایا جاتا ہے جہاں رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجی اس مارکیٹ میں کرسمس تحائف کے طور پر دی جانیوالی اشیاء سمیت خوبصورت موم بتیاں،سانتاکلاز لباس، سوئیٹس ، او ر انتہائی دیدہ زیب کرسمس ٹری بھی رکھے گئے ہیں۔