Sunday, September 8, 2024

یورپ جانے کے خواہشمند افراد کی کشتی بحیرہ روم میں ڈوب گئی !!! 25 افراد ہلاک، کئی لاپتہ

یورپ جانے کے خواہشمند افراد کی کشتی بحیرہ روم میں ڈوب گئی !!! 25 افراد ہلاک، کئی لاپتہ
August 6, 2015
روم (ویب ڈیسک) بحیرہ روم میں تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں پچیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ چار سو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ اطالوی حکام کے مطابق تارکین وطن سے بھری ایک کشتی بحیرہ روم میں الٹ گئی جس میں سات سو افراد سوار تھے۔ ابھی تک کئی افراد لاپتہ ہیں۔ اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں لیبیا کے ساحلوں سے پندرہ ناٹیکل میل کے فاصلے پر موجود ایک کشتی کی جانب سے ہنگامی پیغامات موصول ہوئے تھے جس کے فوری بعد ڈگنٹی ون اور آئرش نیوی کے لے نیام نامی جہازوں کو اس جانب روانہ کیا گیا تاہم جب تک یہ جہاز وہاں پہنچے کشتی الٹ چکی تھی۔ ڈوبنے والوں کو بچانے اور ان کی تلاش کے لیے مزید تین جہاز روانہ کر دئیے گئے ہیں اوروسیع پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ حادثہ زوارہ کے پانیوں میں شمال کی جانب پیش آیا۔