Friday, April 26, 2024

یورپ جانے کی کوشش، گزشتہ ہفتے 700 تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر جاں بحق

یورپ جانے کی کوشش، گزشتہ ہفتے 700 تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر جاں بحق
May 29, 2016
جنیوا (ویب ڈیسک) ایک ہفتے کے دوران بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتیوں کوپیش آنے والے مختلف حادثات میں سات سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اطالوی کوسٹ گارڈز نے چودہ ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو بھی کیا۔ ریسکیو آپریشن کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بہتر مستقبل کے خواب سجائے تارکین وطن یورپ پہنچنے کے بجائے موت کے منہ میں چلے گئے۔ اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق بحیرہ روم میں ایک ہفتے کے دوران پیش آنے والے حادثات میں کم از کم سات سو افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں لیبیا سے یورپی ملک اٹلی پہنچنے والے افراد کی تعداد میں تیزی آئی ہے۔ ادھر اطالوی ساحلی محافظوں نے گزشتہ پیر سے اب تک کم ازکم چودہ ہزار ایسے افراد کو بچایا ہے جو لیبیا سے یورپ پہنچنے کی کوشش میں بحیرہ روم میں بھٹک رہے تھے۔ اطالوی حکام کی جانب سے تارکین وطن کو ریسکیو کرنے کی ایک نئی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ ریسکیوکئے جانے والوں میں ننھے بچے بھی شامل ہیں۔