Wednesday, April 24, 2024

یورپ اور خلیجی ممالک میں پاکستانی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں،سراج الحق

یورپ اور خلیجی ممالک میں پاکستانی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں،سراج الحق
May 31, 2020

 پشاور ( 92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ یورپ  اور خلیجی ممالک میں پاکستانی بے روزگاری کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، خلیجی ممالک میں 4 سو ریال والا ہوائی جہاز کا ٹکٹ 4 ہزار ریال میں فروخت ہو رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر دھیان نہیں دے رہی ہے، پشاور میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے سے ٹیلیفونک خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ یورپ اور خلیجی ممالک میں بے روزگاری کے باعث پاکستانی کسمپرسی کا شکار ہیں۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کے مردہ خانے پاکستانیوں کی لاشوں سے بھر گئی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک کی مدد کی ہے، گزشتہ روز اوور سیز کے حوالے سے وفاقی وزیر کا بیان باعث شرم ہے، حکومت کے کورونا سے متعلق بیانات صرف دعوؤں تک محدود ہیں۔