Saturday, April 27, 2024

یورپ اور امریکا ایک بار پھر ’’برفانی دور‘‘ میں داخل ہو گیا

یورپ اور امریکا ایک بار پھر ’’برفانی دور‘‘ میں داخل ہو گیا
January 12, 2017

برلن (ویب ڈیسک) یورپ کے کئی ممالک شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں۔ بوسنیا میں درجہ حرارت منفی ستائیس درجے تک گر گیا۔ دریا اور آبشاریں جم گئیں۔ اٹلی، جرمنی اور امریکا میں بھی برف خوب جم کر برسی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا، برطانیہ، کینیڈا سمیت یورپ کے کئی ممالک سخت سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں۔ منفی درجہ حرارت، خون جما دینے والی ٹھنڈ اور موسم کی شدت ہر کسی کے لئے عذاب بن گئی ہے۔

بوسنیا میں دریا اور آبشار برف کے ہوگئے۔ جھیلوں اور دریاؤں میں جمی برف انسانوں کے ساتھ  ساتھ پرندوں کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ جرمنی میں برفباری نے سڑکیں چھپا دیں اور حد نگاہ کم ہونے پر متعدد پروازوں کو تاخیرکا شکار کردیا۔ اس ہفتے بارشوں کے ساتھ شدید برفباری کا امکان ہے۔

اٹلی میں بھی غیرمعمولی برفباری کےبعد راستوں کو صاف کرنے کا کام جاری ہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں سےسیلابی کیفیت ہے اور مغربی ریاستوں میں برف نے ہر شے کو ڈھک دیا، درجنوں گاڑیاں راستوں میں پھنس گئیں۔