Sunday, September 8, 2024

یوروکپ :پرتگال پولینڈکو3-5سےہراکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب

یوروکپ :پرتگال پولینڈکو3-5سےہراکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب
July 1, 2016
  پیرس(ویب ڈیسک)یورو کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں پرتگال  پولینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ تفصیلات کےمطابق یورو کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پرتگال اور پولینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا  پولینڈ کے رابرٹ لیوانڈوسکی نے میچ کے ابتدائی لمحات میں ہی گول کرکے اپنی ٹیم کوبرتری دلا دی  لیکن پرتگال کے ریناٹو سانچز نے خوبصورت گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں گول نہ کرسکیں   پنلٹی ککس کا مرحلہ آیا تو قسمت نے پولینڈ کا ساتھ نہ دیااور بلیزکوسکی نے چوتھی پنلٹی کک ضائع کر دی جبکہ پرتگال کے سٹرائیکرز نے پانچ پنلٹیز پر گول اسکور کر کے تین کے مقابلے میں پانچ گول سے فتح حاصل کر لی، اس طرح پرتگال یورو کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔