Sunday, September 8, 2024

یوروکپ : فرانس  جرمنی کو زیرکرکے فائنل میں پہنچ گیا

یوروکپ : فرانس  جرمنی کو زیرکرکے فائنل میں پہنچ گیا
July 8, 2016
پیرس(سپورٹس ڈیسک )فرانس یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کو  دو صفر سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ یورو کپ کا تاج سر پر سجانے کیلئے فیصلہ کن  معرکہ دس جولائی  کو میزبان فرانس اور پرتگال  کے درمیان ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق میزبان فرانس نے مارسیلی میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں فیورٹ قرار دی جانیوالی ٹیم کو دو صفر کے واضح فرق سے شکست دی اور  فٹبال پنڈتوں کوبھونچکاں کر دیا ۔ جرمن دفاعی لائن فرانسیسی سٹرائیکر  گریزمین کےسامنے بے بس  نظر آیا گریزمین نے پہلے اور دوسرے ہاف میں ایک ایک گول کیا اور اپنی ٹیم کی   فائنل تک رسائی پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔ فرانس نے ہوم کراؤڈ اور  جرمنی کے اہم کھلاڑیوں کی انجری کا  بھر پور  فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیل کے آغاز سے ہی عالمی چیمپئین  کو دباؤ میں رکھا۔ انجری کے باعث جرمن اسٹرائیکر ماریو گومز سمیت تین اہم کھلاڑی  ٹیم کا حصہ نہ بن سکے ۔ یورو کپ کا فائنل  دس جولائی کو کھیلا جائے گا رونالڈو کا جادو چلے گا کہ اینٹونی  گریزمین کی پھرتی  شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے۔