Tuesday, May 14, 2024

یوروپین اوپن ٹینس ، اینڈی مرے نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

یوروپین اوپن ٹینس ، اینڈی مرے نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
October 18, 2019
برسلز (92 نیوز) یوروپین اوپن ٹینس آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ برطانوی ٹینس اسٹار کی  شاندار کارکردگی جاری ہے۔ اینڈی مرے نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پری کوارٹر فائنل میں اینڈی مرے نے یوروگوا ئے کے پابلو کیواس کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔ سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے پہلے ہی سیٹ حریف  کھلاڑی کو دباؤ میں رکھا اور چھ، چار سے کامیابی سمیٹ کر مییچ میں برتری حاصل کر لی۔ دوسرے سیٹ میں یوروگوئے کے پلیئر میچ میں کم بیک کرنے میں ناکام رہے اور اینڈی مرے نے چھ، تین سےسیٹ جیت کر میچ اپنے نام کرتے ہوئے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔