Saturday, May 11, 2024

یوروپا لیگ ، سیکنڈ لیگ میں آرسنل اور چیلسی نے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا

یوروپا لیگ ، سیکنڈ لیگ میں آرسنل اور چیلسی نے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا
April 19, 2019

 لندن (92 نیوز) یوروپا لیگ کوارٹر فائنلز کی سیکنڈ لیگمیں آرسنل اور چیلسی نے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ 

 یوروپا لیگ میں انگلش کلب آرسنل اور چیلسی کی پیش قدمی جاری ہے۔ لندن کے دونوں کلبز نے ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

کوارٹر فائنل کے دوسرے لیگ میں چیلسی نے چیک کلب سلاویہ پراگ کو چار تین سے ہرا دیا۔ چیلسی  میچ کے ابتدائی 17 منٹ میں ہی  تین گول  داغ کر حریف ٹیم کو دباؤ میں لے آئی۔  

26 ویں منٹ میں سلاویہ پراگ کے کھلاڑی تھامس نے گول کر کے برتری تین ایک کر دی۔ اگلے ہی منٹ میں چیلسی نے چوتھا گول بھی داغ دیا۔

 دوسرے ہاف میں سلاویہ پراگ نے اچھا کھیل پیش کیا اور دو گول اسکور کیے مگر چیلسی نے چار تین سے میچ اپنے نام کیا۔

 ایک اور مقابلے میں آرسنل نے نپولی  کے خلاف ایک صفر سے میدان مارا۔ میچ کا واحد گول گنرز کے کھلاڑی الیگزینڈر لاکا زیٹ نے اسکور کیا۔ سیمی فائنل میں چیلسی کا مقابلہ  آئین ٹریکٹ اور آرسنل کا مقابلہ ویلنسیا سے ہو گا۔