Thursday, April 18, 2024

یورو کپ کے پری کوارٹر فائنل میں انگلش ٹیم دو صفر سے کامیاب

یورو کپ کے پری کوارٹر فائنل میں انگلش ٹیم دو صفر سے کامیاب
June 30, 2021

لندن (92 نیوز) انگلینڈ کا روایتی حریف جرمنی کو ناک آؤٹ مرحلے میں شکست دینے کا 55 سالہ طویل انتظار ختم ہو گیا۔ یورو کپ کے پری کوارٹر فائنل میں انگلش ٹیم دو صفر سے کامیاب ہو گئی۔

انگلینڈ کے ویمبلے اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور جرمنی میں زور کا جوڑ پڑا ۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے لیکن دونوں گول کرنے میں ناکام رہیں۔

دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 75 ویں منٹ میں رحیم اسٹرلنگ نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ 86 ویں منٹ میں ہیری کین نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کو دو صفر سے کامیابی دلائی۔ انگلینڈ کی جیت پر شائقین کے ساتھ  وزیراعظم بورس جانسن نے بھی جشن منایا۔

راؤنڈ آف سکسٹین کے آخری میچ میں یوکرائن نے سویڈن کو دو، ایک سے شکست دے دی۔