Sunday, September 8, 2024

یورو کپ : بلجیم کو شکست‘ ویلز سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی

یورو کپ : بلجیم کو شکست‘ ویلز سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی
July 2, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) یوروکپ کے کوارٹرفائنل مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ ویلزنے بلجیم کو تین ایک سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل میں ویلز کا سامنا کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق یوروکپ سنسنی خیز موڑ میں داخل ہو گیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ویلز نے بلجیم کوہرا دیا۔ بلجیم کے ریڈجا نین گولان نے میچ کا پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور ویلز کے ایشلے ولیمز نے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔ قسمت کی دیوی ویلز پر پھر مہربان ہوئی اور ہال رابسن نے دوسرا گول کر کے ویلز کو بلجیم پر برتری دلا دی۔ سیم ووکس نے ہیڈر کے ذریعے گیند نیٹ میں پھینک کرویلز کی طرف سے تیسرا گول کر دیا۔ تیسرا کوارٹر فائنل آج دو عالمی چیمپئنز جرمنی اور اٹلی کے درمیان ہو گا جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل فرانس اور آئس لینڈکے درمیان کل کھیلا جائے گا۔