Sunday, September 8, 2024

یورو کپ : اعصاب شکن مقابلے کے بعد جرمنی نے اٹلی کو گھر کی راہ دکھا دی

یورو کپ : اعصاب شکن مقابلے کے بعد جرمنی نے اٹلی کو گھر کی راہ دکھا دی
July 3, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) یورو کپ کے سب سے سنسنی خیز مقابلے میں جرمنی نے اٹلی کوسڈن ڈیتھ مرحلے میں ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ جرمنی نے پہلی بار یورو کپ میں روایتی حریف اٹلی کوشکست دی۔ تفصیلات کے مطابق یورو کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی اور اٹلی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ جرمنی کے میسوٹ اوزل نے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی لیکن جرمنی کی برتری زیادہ دیر قائم نہ رہی اور اٹلی کے لیونارڈو بونوسی نے خوبصورت گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ جرمنی اور اٹلی کا میچ مقررہ وقت میں بھی برابر رہا جبکہ اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔ یہاں تک کہ اعصاب شکن میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آوٹ پر بھی نہ ہو سکا اور بات سڈن ڈیتھ تک جا پہنچی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی دباو کا شکار دکھائی دیے لیکن جرمنی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اٹلی کو چھ پانچ سے زیر کر لیا۔ جرمنی کے خلاف کوارٹر فائنل میں اٹلی کے کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش میں دہشت گردی کے دوران اطالوی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار یکجہتی کے لیے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا۔